اتوار، 10 مئی، 2015

اسلام اور اسلامی درسگاہوں کا تقدس کیوں ضروری ہے

اسلام.
اللہ وحدہ لاشریک پر ایمان لانے اور اُسکے برگزیدہ پیغمبر حضرت مُحمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے اُنکی تعلیمات پر عمل کرنے والے پاکیزہ مذہب کا نام ہے.نبی علیہ السلام کی صُحبت میں تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں فرزندانِ توحید طالبِ علم تھے اور خُود پیغمبرِ خُدا ایک برگُزیدہ اُستادِ محترم تھے اور قیامت تک رہینگے.خانہ کعبہ،مسجدِ نبوی اور غارِحرا، غارِ ثور اور حجرہ مُبارک میں مجالس قائم ہوتی رہیں اور دینِ اسلام کے رموز و اوقاف سیکھنے سکھانے کا سلسلہ جاری رہا اور آج تک قائم ہے اور قیامت تک جاری رہے گی.یہ تمام مقام بھی مدارس کہلاتے ہیں جہاں  عظیم ہستیاں اسلامی تعلیمات کے زیور سے آراستہ ہوتے رہے.
نبی علیہ السلام کا قول مبارک ہے کہ
"جو بڑوں کی عزت نہیں کرتا، چھوٹوں پر شفقت نہیں کرتا اور علماءاکرام کی عزت نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں"
علماءاکرام کی جائے نشست مدارس ہیں جو کہ جائے مقدس کہلاتی ہیں اور اس کے برعکس مدارس کو کن کن بُرے الفاظ سے پُکارا جاتا ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے.لہذا احتیاط برتی جائے مدارس سے وابستہ اور مدارس کی عزت وتوقیر کرنے والوں کی دل آزاری سے گُریز کیا جائے.
والسلام.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں